وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب جائیں گے

وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب جائیں گے
وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب جائیں گے

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان آج سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران وزیرخارجہ شام محمود قریشی بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقاتوں میں ایران کے سپریم لیڈر اور صدر حسن روحانی سے ملاقاتوں میں آنے والی تجاویز پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ملاقات کے دوران خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے اہم اقدامات بھی تجویز کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم سعودی قیادت کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کریں گے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد