اسلام آبادہائیکورٹ ،حکومت مخالف آزادی مارچ اور دھرنے کیخلاف ایک اور درخواست دائر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آبادہائیکورٹ میں حکومت مخالف آزادی مارچ اور دھرنے کیخلاف ایک اور درخواست دائرکردی گئی ،چیف جسٹس اطہر من اللہ کل سماعت کریں گے،درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاہے کہ مولانا فضل الرحمان کو دھرنا دینے سے روکا جائے،سپریم کورٹ اورہائی کورٹ نے دھرنے کیلئے مختص جگہ کا حکم دے رکھا ہے ،درخواست گزار کاکہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اسلام آبادکو مفلوج کرنا چاہتے ہیں ۔