راولپنڈی میں آتشزدگی سے دلہن سمیت 4لڑکیوں کی ہلاکت کامعاملہ،عدالت کا ڈائریکٹر ایمرجنسی 1122 اور سابق ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

راولپنڈی میں آتشزدگی سے دلہن سمیت 4لڑکیوں کی ہلاکت کامعاملہ،عدالت کا ...
راولپنڈی میں آتشزدگی سے دلہن سمیت 4لڑکیوں کی ہلاکت کامعاملہ،عدالت کا ڈائریکٹر ایمرجنسی 1122 اور سابق ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

  



راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)راول پنڈی میں آتشزدگی سے دلہن سمیت 4لڑکیوں کی ہلاکت کے معاملے پر عدلت نے ڈائریکٹر ایمرجنسی 1122 عبدالرحمان اور سابق ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق راولپنڈی کی مقامی عدالت میں آتشزدگی سے دلہن سمیت 4لڑکیوں کی ہلاکت کے معاملے پر سماعت ہوئی،دلہن کے والدکی درخواست پرایڈیشنل سیشن جج اعجازاحمدبٹر نے فیصلہ سنا دیا،مقامی عدالت نے ڈائریکٹرایمرجنسی 1122 عبدالرحمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے سابق ایم ایس ہولی فیملی ہسپتال کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا،واضح رہے کہ راولپنڈی میں گھر میں آتشزدگی کے باعث دلہن سمیت 4 لڑکیاں جاں بحق ہو گئی تھیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /راولپنڈی