ملتان میں شوہر نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا ، نہایت افسوسناک خبر

ملتان میں شوہر نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا ، نہایت افسوسناک خبر
ملتان میں شوہر نے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا ، نہایت افسوسناک خبر

  



شجاع آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملتان کے نواحی علاقے شجاع آباد میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے بے دردی سے اپنی بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا ہے اور خود موقع سے فرار ہو گیاہے تاہم اب اطلاعات ہیں کہ پولیس نے اسے گرفتار کر لیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ بیوی ملزم کو نشہ کرنے سے منع کرتی تھی تاہم طیش میں آ کر بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیاہے اور اس کے قبضہ سے پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔اس شخص کی شناخت خدا بخش کے نام سے ہوئی ہے ۔ فائرنگ کے نتیجے میں گھر کے دو افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان