آئی ٹی سے استفادہ کریں،پہلادورگزرچکا،تفتیشی عدالتی حکم پرعمل نہ کرے توفوری ایکشن لیں،لاہور ہائیکورٹ کے سی پی او فیصل آباد کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ریمارکس

آئی ٹی سے استفادہ کریں،پہلادورگزرچکا،تفتیشی عدالتی حکم پرعمل نہ کرے توفوری ...
آئی ٹی سے استفادہ کریں،پہلادورگزرچکا،تفتیشی عدالتی حکم پرعمل نہ کرے توفوری ایکشن لیں،لاہور ہائیکورٹ کے سی پی او فیصل آباد کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ریمارکس

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورہائیکورٹ نے سی پی او فیصل آباد کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مقدمہ درج ہونے پر نمٹا دی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی سے استفادہ کریں،پہلادورگزرچکاہے،تفتیشی عدالتی حکم پرعمل نہ کرے توفوری ایکشن لیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں سی پی اوفیصل آبادکیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی،سی پی اوفیصل آبادجسٹس قاسم خان کے روبروپیش ہوئے،دوران سماعت سی پی او نے کہا کہ پولیس اہلکاروں سمیت دیگرکیخلاف مقدمہ درج کرلیا،جسٹس قاسم خان نے کہا کہ پولیس کاسسٹم کب ٹھیک ہوگا؟پولیس افسران توہین عدالت کے نوٹس پرہی عمل کرائیں گے،جسٹس قاسم خان نے کہا کہ آئی ٹی سے استفادہ کریں،پہلادورگزرچکاہے،تفتیشی عدالتی حکم پرعمل نہ کرے توفوری ایکشن لیں،عدالت نے مقدمہ درج ہونے کے بعددرخواست نمٹادی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور