شہبازشریف خاندان منی لانڈرنگ ،گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 اکتوبر تک توسیع،عدالت کانیب کو ریفرنس جلد دائر کرنے کی ہدایت

شہبازشریف خاندان منی لانڈرنگ ،گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 اکتوبر ...
شہبازشریف خاندان منی لانڈرنگ ،گرفتار ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 29 اکتوبر تک توسیع،عدالت کانیب کو ریفرنس جلد دائر کرنے کی ہدایت

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے شہبازشریف خاندان منی لانڈرنگ کیس میں شریف خاندان کے ملازم فضل دادعباسی اورمنی ایکس چینجرقاسم قیوم کے جوڈیشل ریمانڈمیں 29 اکتوبرتک توسیع کردی۔عدالت نے نیب تفتیشی افسرکوریفرنس جلددائرکرنے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شہبازشریف خاندان منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی،نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قاسم قیوم منی چینجرکاکاروبارکرتاتھا،قاسم قیوم نے شہبازشریف فیملی کے اکاؤنٹ میں ڈالرز،درہم منتقل کیے،فضل دادشہبازشریف کاپراناملازم ہے،فضل دادمختلف لوگوں سے رقوم جمع کرکے قاسم قیوم کوپہنچاتاتھا،نیب نے ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی درخواست کردی،عدالت نے شریف خاندان کے ملازم فضل داد عباسی کے جوڈیشل ریمانڈمیں 29 اکتوبرتک توسیع کردی،عدالت نے منی ایکس چینجرقاسم قیوم کے جوڈیشل ریمانڈمیں بھی 29 اکتوبرتک توسیع کرتے ہوئے نیب تفتیشی افسرکوریفرنس جلددائرکرنے کی ہدایت کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور