برطانوی شاہی جوڑے کو کسی نے دورہ پاکستان کی دعوت نہیں دی بلکہ دراصل وہ ۔ ۔ ۔ معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ممتاز تجزیہ کاراحمدقریشی نے کہا ہے کہ شاہی جوڑے کا پاکستان آنا اس بات کی علامت ہے کہ اب پاکستان اور ویسٹ کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، اس سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں بہتر ہو گا۔احمدقریشی نے مزید دعویٰ کیا کہ شاہی جوڑا پاکستان کی دعوت پر نہیں بلکہ اپنی خواہش سے پاکستان آ یا ہے جس سے پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔
ممتاز تجزیہ کاراحمدقریشی نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرد جنگ کے زمانے میں جارحانہ حکمت عملی اپنایا کرتے تھے لیکن اب ہم زیادہ ڈر جاتے ہیں، نیوٹرل رہنا اچھی بات ہے لیکن کہیں نہ کہیں نہ کہیں ریاست کو دو ٹوک مو¿قف اپنانا پڑتا ہے تو اگر حکومت خارجہ محاذ پریا کشمیر کے مسئلے پر واضح مو¿قف اپنا رہی ہے تو یہ بھی اچھی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہی جوڑے کا پاکستان آنا اس بات کی علامت ہے کہ اب پاکستان اور ویسٹ کے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، اس سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں بہتر ہو گا۔احمدقریشی نے مزید دعویٰ کیا کہ شاہی جوڑا پاکستان کی دعوت پر نہیں بلکہ اپنی خواہش سے پاکستان آ یا ہے جس سے پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔انہوں نے مولانا فضل الرحمان کی محافظ فورس کے آر ایس ایس رضاکاروں سے مشابہ لبا س کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا.