فیصل آباد، ینگ ڈاکٹرز کامریضوں کا آپریشن کرنے سے انکار، تھیٹر کو تالا لگا دیا

فیصل آباد، ینگ ڈاکٹرز کامریضوں کا آپریشن کرنے سے انکار، تھیٹر کو تالا لگا دیا
فیصل آباد، ینگ ڈاکٹرز کامریضوں کا آپریشن کرنے سے انکار، تھیٹر کو تالا لگا دیا

  



فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیصل آباد میں ینگ ڈاکٹروں کی جانب سے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا گیا ہے اور سنگین بیمار مریضوں کا بھی علاج کرنے سے انکار کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ینگ ڈاکٹرز نے پانچ مریضوں کو باہر نکال کر آپریشن تھیٹر کو تالالگا دیا۔ مریضوں کی جانب سے ڈاکٹروں کے اس رویے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ انہوں نے ہسپتال کے سامنے ڈاکٹروں کے خلاف مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی۔ تاہم ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے تب تک وہ کام نہیں کریں گے۔ دوسری جانب اس تمام تر صورتحال کے باوجودحکومت کی جانب سے مریضوں کے علاج کا نہ تو کوئی متبادل بندوبست کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ڈاکٹروں کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کئے جا رہے ہیں۔

مزید : علاقائی /پنجاب /فیصل آباد