کرتاپور راہداری ، یومیہ پانچ ہزار یاتریوں کو "نانک نام لیوک" ویزہ دینے کا فیصلہ لیکن خرچ کتنا ہوگا؟ جواب آپ کے اندازے غلط ثابت کردے گا

کرتاپور راہداری ، یومیہ پانچ ہزار یاتریوں کو "نانک نام لیوک" ویزہ دینے کا ...
کرتاپور راہداری ، یومیہ پانچ ہزار یاتریوں کو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان نے کرتارپورراہداری پردوطرفہ حتمی معاہدے کا حتمی مسودہ بھارت کو بھجوادیا ہے جس میں بھارتی مطالبات بھی تسلیم کئے گئے ہیں جبکہ ہر یاتری کیلئے 20ڈالر فیس رکھی گئی ہے۔مجوزہ معاہدے کے مطابق بھارت سے ہندو، سکھ، پارسی، عیسائی کر تاپور کوریڈور کے ذریعے نانک نام لیوک کے نام پرگورودوارہ کرتارپورآسکتے ہیں۔ معاہدے کے تحت 5ہزاریاتری روزانہ پاکستان آسکتے ہیں تاہم اگر گنجائش ہوتوتعدادپرکوئی پابندی نہیں۔بھارت10روزپہلے یاتریوں کی فہرست پاکستان کے حوالے کریگا جس کے بعد پاکستانی حکام اس فہرست کی تصدیق کریں گے۔یاتریوں کی آمد سے4روزپہلے فہرست کو حتمی شکل دی جائے گی اور دوطرفہ اتفاق رائے کی صورت میں معاہدے کی وفاقی کابینہ سے منظوری بھی لی جائیگی جس کے بعد واہگہ بارڈریاکرتارپورزیروپوائنٹ کے مقام پر معاہدے پردستخط کی باضابطہ تقریب ہوگی۔