صدارتی ریفرنس کیس،درخواستیں زیادہ ہیں ،وکلا دلائل قانونی نکات تک محدود رکھیں ،سپریم کورٹ

صدارتی ریفرنس کیس،درخواستیں زیادہ ہیں ،وکلا دلائل قانونی نکات تک محدود ...
صدارتی ریفرنس کیس،درخواستیں زیادہ ہیں ،وکلا دلائل قانونی نکات تک محدود رکھیں ،سپریم کورٹ

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدارتی ریفرنس کیخلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ و دیگر کی درخواستوں پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کیس میں صرف بنیادی ایشوز پر سماعت کرے گی،کئی درخواستوں میں چھوٹے چھوٹے نکات بھی اٹھائے گئے ہیں ،درخواستیں زیادہ ہیں ،وکلا دلائل قانونی نکات تک محدود رکھیں ۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس کیخلاف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ و دیگر کی درخواستوں پرسماعت ہوئی،جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 10 رکنی بنچ سماعت کررہا ہے ،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ عدالت کیس میں صرف بنیادی ایشوز پر سماعت کرے گی ،کئی درخواستوں میں چھوٹے چھوٹے نکات بھی اٹھائے گئے ہیں ،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ درخواستیں زیادہ ہیں وکلا دلائل قانونی نکات تک محدود رکھیں،وکیل حامد خان نے کہا کہ بعض درخواستوں  پر ابھی تک نوٹس جاری نہیں ہوئے،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ سماعت کے بعد دیگر درخواستوں پرباضابطہ نوٹس جاری کریں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...