خورشیدشاہ سے آمدن کے ذرائع پوچھے،شاہ صاحب کہتے ہیں فیملی والوں سے پوچھ لو، نواز شریف بھی یہی کہتے تھے: نیب

خورشیدشاہ سے آمدن کے ذرائع پوچھے،شاہ صاحب کہتے ہیں فیملی والوں سے پوچھ لو، ...
خورشیدشاہ سے آمدن کے ذرائع پوچھے،شاہ صاحب کہتے ہیں فیملی والوں سے پوچھ لو، نواز شریف بھی یہی کہتے تھے: نیب

  



سکھر(ڈیلی پاکستان آن لائن)اثاثہ جات ریفرنس میں گرفتار پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کے کیس میں نیب وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خورشیدشاہ سے آمدن کے ذرائع پوچھے،شاہ صاحب کہتے ہیں فیملی والوں سے پوچھ لو،نیب وکیل نے کہا کہ نوازشریف کیس میں بھی وہ یہی طریقہ استعمال کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما خورشیدشاہ کیخلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی،نیب نے ریمانڈ مکمل ہونے پر خورشیدشاہ کو عدالت میں پیش کردیا،نیب وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ خورشیدشاہ سے آمدن کے ذرائع پوچھے،شاہ صاحب کہتے ہیں فیملی والوں سے پوچھ لو،نیب وکیل نے کہا کہ نوازشریف کیس میں بھی وہ یہی طریقہ استعمال کرتے تھے۔

وکیل خورشیدشاہ نے کہا کہ ہمارے موکل کونوازشریف سے نہ ملائیں،جج نیب کورٹ نے کہا کہ نیب وکیل سے کہا کہ جس کاکیس ہے اس کی بات کریں،نیب وکیل نے مزید کہا کہ خورشیدشاہ کے اکاؤنٹ میں 30 کروڑکہاں سے آئے؟جب خورشیدشاہ سے پوچھتے ہیں توکوئی جواب نہیں دیتے،نیب وکیل نے مزیدکہا کہ خورشیدشاہ کے پاس 25 کروڑکاگھرہے،خورشیدشاہ کے کاٹن فیکٹری میں 25 فیصدشیئرزہیں،اس کے علاوہ خورشیدشاہ کی سکھراورکراچی میں کروڑوں کی بے نامی جائیدادہے۔

وکیل خورشیدشاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ نیب نے دوسرا سوالنامہ 11 اکتوبر کو دیا ہے،نیب سوالنامہ پر سوالنامہ دےکرریمانڈ حاصل کرنا چاہتی ہے،اس بار جو سوالنامہ دیا گیا ہے وہ خورشید شاہ کی اہلیہ کے حوالے سے ہے،خورشیدشاہ کی اہلیہ اپنے اثاثے ظاہرکرچکی ہے،وہ اس سوالنامے کاکیا جواب دیں؟

خورشیدشاہ نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ نیب نے اسلام آباد کے2اکاوَنٹس بتائے ہیں،اکاوَنٹس باجوڑکے آئی ڈی پیزکےلئے ارکان پارلیمنٹ کےلئے بنائے گئے، اکاؤنٹ میں جوائنٹ دستخط اس وقت کی سپیکرفہمیدہ مرزا کی بھی ہیں ،اکاؤنٹ میں اس وقت کے چیئرمین نیب نے بھی 5لاکھ روپے کا چیک جمع کرایا تھا ،یہ دونوں اکاؤنٹس کی رقم باجوڑ آپریشن کے متاثرین پر خرچ کی گئی تھی ۔

عدالت نے کہا کہ نیب سے یہ ہی پوچھا کہ کیا آپ فہمیدہ مرزا کو بھی شامل تفتیش کر رہے ہیں؟لگتا ہے نیب کے وکیل اس صورتحال پر واضح نہیں ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /سکھر


loading...