نیشنل ٹی 20 کپ، ناردرن کا سینٹرل پنجاب کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ٹی 20 کپ کے پانچویں میچ میں ناردرن کی ٹیم نے سینٹرل پنجاب کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینٹرل پنجاب کی قیادت عماد وسیم کر رہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں نوید ملک، عمر امین، روحیل نذیر، محمد نواز، آصف علی، شاداب خان، سہیل تنویر، حارث رﺅف، محمد عامر اور سہیل اختر شامل ہیں جبکہ اضافی کھلاڑیوں میں علی عمران، زید عالم، حماد اعظم اور حیدر علی کو رکھا گیا ہے۔
ناردرن ٹیم کی قیادت بابراعظم کر رہے ہیں اور دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، رضوان حسین، کامران اکمل، عمر اکمل، ظفر گوہر، سعد نسیم، فہیم اشرف، وقاص مقصود، عثمان قادر اور نسیم شاہ شامل ہیں جبکہ اضافی کھلاڑیوں میں علی شاہ، بلال آصف، احمد بشیر اور سلمان بٹ کو رکھا گیا ہے۔