اپوزیشن کی آزادی مارچ کے حوالے سے تیاریاں تیز،مولانا فضل الرحمان،شہبازشریف کی دعوت پر کل لاہور آئیں گے

اپوزیشن کی آزادی مارچ کے حوالے سے تیاریاں تیز،مولانا فضل الرحمان،شہبازشریف ...
اپوزیشن کی آزادی مارچ کے حوالے سے تیاریاں تیز،مولانا فضل الرحمان،شہبازشریف کی دعوت پر کل لاہور آئیں گے

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) آزادی مارچ کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں نے تیاریاں مزید تیز کر دیں ہیں۔ شہباز شریف کی دعوت پر مولانا فضل الرحمان کل لاہور کا دورہ کریں گے۔ دونوں رہنما وفود کی سطح پر اجلاس کریں گے۔ اجلاس کے بعد شہباز شریف اور مولانافضل الرحمان کی جانب سے مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جائے گی۔ جبکہ دوسری جانب شہباز شریف کی جانب سے پارٹی رہنماﺅں کو پیپلز پارٹی کو اعتما دمیں لینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق شہبازشریف کی ہدایات پر احسن اقبال آج بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے۔ (ن) لیگی رہنما احسن اقبال بلاول بھٹو کو آزادی مارچ کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔ شہباز شریف کی ہدایات پر (ن) لیگی قیادت پیپلز پارٹی رہنماﺅں سے آزادی مارچ کے حوالے سے مشاورت بھی کرے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...