پیاز ‘آلو‘ گھی‘ آئل‘ چینی‘ دودھ سمیت 22اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

پیاز ‘آلو‘ گھی‘ آئل‘ چینی‘ دودھ سمیت 22اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

  



ملتان (ویب ڈیسک) ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق10اکتوبر2019ءکواختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح میں13.97فیصد اضافہ ہوگیا۔ ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاءکی قیمتوں کاتقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے22اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ4اشیاءکی قیمتوںمیں کمی جبکہ 25اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں انڈہ (فارمی )،پیاز،آلو ،ایل پی جی (سلنڈر)،انرجی سیور، ماچس،دال مسور،دال مونگ ، بیف پلیٹ،بیف،لہسن، ویجیٹیبل گھی،چاول باسمتی(ٹوٹا) ،مٹن،کوکنگ آئل، آٹا،دال ماش ، دال چنا،چینی،دودھ(تازہ)،چاول اری (6)کی قیمتوں میں اضافہ چکن (زندہ )،ٹماٹر، کیلا اور گڑکی قیمتوں میں کمی جبکہ آگ جلانے والی لکڑی ، چائے کا کپ، سرخ مرچ (پسی ہوئی) ، گھی(کھلا) ،خوردنی تیل،گندم ،دال پلیٹ، موٹا لٹھا،دہی، مٹی کا تیل ،ڈبل روٹی،خشک دودھ،نمک،چائے ، سگریٹ، لان (کپڑا)، جارجٹ، سینڈل، چپل،الیکٹرک چارجز ،گیس چارجز ،واشنگ سوپ ،پیٹرول، ھائی سپیڈ ڈیزل،لوکل کال اورصابن کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /ملتان