آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی
آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی، آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات آج سے شروع ہونگے جو دو ہفتے تک جاری رہیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے مرحلے میں ٹیکس کی بہتری اور خامیاں دورکرنے پر غورکیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میںملکی معیشت کی بہتری کےلئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔آئی ایم ایف کی تکنیکی ٹیم ملکی معیشت کا مکمل جائزہ لے گی جس میں ٹیکس سسٹم کی بہتری کےلئے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا،آئی ایم ایف کی ٹیم پاکستان کی معیشت کے جائزے کے بعد ٹیم سفارشات مرتب کرے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد