گھرآیا خواجہ سرا ہی تین سالہ بچی اٹھا کر لے گیا، حیران کن خبرآگئی
نارووال (ویب ڈیسک) نارووال کی تحصیل ظفروال میں خواجہ سراتین سالہ بچی کو اغواءکرکے لے گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی شناخت کرلی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔روزنامہ جنگ کے مطابق معصوم بچی کے اغواءکا واقعہ ظفروال کے محلہ رنگ محل میں پیش آیا، اغواءکیے جانے والی بچی کے والد کا کہنا ہے کہ خواجہ سرا علی رضا عرف سونیا کا ان کے گھر آناجانا تھا ملزم سے ان کی کوئی دشمنی نہیں ہے۔بچی کے لاپتہ ہونے کے بعد جب تلاش شروع کی گئی تو مقامی سی سی ٹی وی سے حاصل ہونے والی فوٹیج دیکھ کر اہل خانہ نے ملزم کی شناخت کی۔ظفروال کے ڈی ایس پی خالد ڈار کا کہنا ہے کہ پولیس بچی کو جلد بازیاب کرلے گی۔