سرینگر،آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف احتجاج،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اوربیٹی گرفتار

سرینگر،آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف احتجاج،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی ...
سرینگر،آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف احتجاج،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اوربیٹی گرفتار

  



سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل370 کی منسوخی کیخلاف احتجاج کے دوران سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اور بیٹی کو گرفتار کرلیا،مظاہرے کے دوران سابق چیف جسٹس مقبوضہ کشمیر بشیر احمد کی اہلیہ کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا تھا،اس موقع پر خواتین کے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی بہن اوربیٹی کو احتجاج کے دوران گرفتار کرلیا ،مظاہرے کے دوران سابق چیف جسٹس مقبوضہ کشمیر بشیر احمد کی اہلیہ کو بھی حراست میں لے لیاگیا،بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد میں متعدد کشمیری خواتین بھی شامل ہیں،گرفتاریاں سری نگر میں جاری احتجاج کے دوران کی گئیں ۔

مزید : بین الاقوامی