آرمی چیف سے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کی ملاقات ،دفاعی امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کی ملاقات ،دفاعی امور پر تبادلہ ...
آرمی چیف سے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف کی ملاقات ،دفاعی امور پر تبادلہ خیال

  



راولپنڈی (پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے ملاقات کی ،ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی امورپربات چیت ہوئی۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا،معززمہمان کوجی ایچ کیوآمدپرگارڈآف آنرپیش کیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل باجوہ سے عمان کی مسلح افواج کے چیف آف سٹاف نے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا،آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمدبن حارث نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کی کامیابیوں کوسراہا اورعلاقائی امن واستحکام کیلئے پاک فوج کی کوششوں کی تعریف کی،عمانی جنرل نے کہا کہ خطے میں قیام امن کیلئے پاک فوج کی کاوشوں کے معترف ہیں،آئی ایس پی آر کے مطابق عمان کے چیف آف سٹاف نے یادگارشہداپرپھول چڑھائے۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /راولپنڈی