حکومت اور مولانا فضل الرحمان میں رابطے جاری ہیں،26اکتوبر تک نتائج قوم کے سامنے ہونگے،شیخ رشید

حکومت اور مولانا فضل الرحمان میں رابطے جاری ہیں،26اکتوبر تک نتائج قوم کے ...
حکومت اور مولانا فضل الرحمان میں رابطے جاری ہیں،26اکتوبر تک نتائج قوم کے سامنے ہونگے،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان صورتحال سے نکلنے کےلئے محفوظ راستہ چاہتے ہیں،حکومت اور فضل الرحمان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں،26اکتوبر تک نتائج پوری قوم کے سامنے ہونگے۔
شیخ رشید نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ملکی سیاست میں بالکل اکیلے رہ گئے ہیں جبکہ شہباز شریف بے بس ہیں حالانکہ نواز شریف کی سیاست کو زندہ رکھنے میں شہباز شریف نے کافی تگ و دو کی ہے۔ شہباز شریف کا ہاتھ نہ آسمان پر پہنچ رہا ہے اور نہ ہی ان کے پاﺅں زمین کو لگ رہے ہیں۔ن لیگ میں پانچ سے دس لوگ مسلم لیگ (ن) کی بہتری کےلئے بہت اچھا کام کر رہے ہیں ، جن میں خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال ،خواجہ آصف شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں وہ واحد شخص ہوں جس نے عمران خان سے بار بار جیل میں قید سیاستدانوں کو بیرون ملک بھیجنے کی بات کی ہے مگر عمران خان ون مین آرمی ہیں۔ان کا موقف ہے کہ لوگوں نے چوروں اور ڈاکوﺅں کےخلاف لڑنے کےلئے منتخب کیا ہے،عمران خان کبھی کرپٹ اشرافیہ سے ڈیل نہیں کرے گا۔
وزیر ریلوے نے آزادی مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صورتحال سے نکلنے کےلئے محفوظ راستہ چاہتے ہیں،حکومت اور فضل ا لرحمان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں،26اکتوبر تک نتائج پوری قوم کے سامنے ہونگے۔بعض لوگ دہشت پھیلانے کے ڈنڈوں کی تصاویر جاری کر رہے ہیں،مذہبی لوگوں کوسیاسی مقاصد کیلئے اس طرح استعمال نہ کیا جائے۔
ریلوے کے بارے میںشیخ رشید کا کہناتھا کہ ر یلوے کا ادارہ منافع میں جا رہا ہے۔ ریلوے خسارہ تین سال میں مکمل ختم کریں گے۔ایل این ون منصوبے کے تحت ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سرگودھا سے کراچی ٹرین کا افتتاح اسی ہفتے میں کیا جائے گا۔