شعیب ملک اور محمد حفیظ سی پی ایل ختم ہونے کے بعد کہاں ہیں اور کون سا ٹورنامنٹ کھیلیں گے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

شعیب ملک اور محمد حفیظ سی پی ایل ختم ہونے کے بعد کہاں ہیں اور کون سا ٹورنامنٹ ...
شعیب ملک اور محمد حفیظ سی پی ایل ختم ہونے کے بعد کہاں ہیں اور کون سا ٹورنامنٹ کھیلیں گے؟ مداحوں کیلئے خوشخبری آ گئی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے معروف آل راﺅنڈرز شعیب ملک اور محمد حفیظ کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) سے فراغت کے بعد ڈومیسٹک ٹی 20 ٹورنامنٹ کیلئے دستیاب ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شعیب ملک اور محمد حفیظ ڈومیسٹک ٹی 20ٹورنامنٹ میں شان مسعود کی قیادت میں کھیلنے والی سدرن پنجاب ٹیم میں شامل ہیںجس کے منیجر شاہد بٹ کے مطابق دونوں سینئرز کی ایک دو روز میں فیصل آباد آمد متوقع ہے۔

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق ایک بار پھر شعیب ملک اور محمد حفیظ کی جانب دیکھ رہے ہیں، دونوں کی فارم اور فٹنس پر نگاہیں مرکوز ہوں گی۔ قومی ٹی 20 کپ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے اپنی اہلیت ثابت کرنے کا موقع ہے۔

یاد رہے کہ کیریبین پریمیر لیگ کی رنرز اپ گیانا ایمیزون واریئرز کی قیادت کرتے ہوئے شعیب ملک کی انفرادی کاکردگی بھی شاندار رہی لیکن محمد حفیظ ناکامیوں کے بھنور سے نہیں نکل پاِئے۔

مزید : کھیل