مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ہوگا یا نہیں؟ اہم اسلامی ملک نے پیغام پہنچا دیا

مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ہوگا یا نہیں؟ اہم اسلامی ملک نے پیغام پہنچا دیا
مولانا فضل الرحمان کا دھرنا ہوگا یا نہیں؟ اہم اسلامی ملک نے پیغام پہنچا دیا

  



لاہور(ویب ڈیسک ) جمعیت علمائے اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت وقت کیخلاف اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کررکھا ہے لیکن ان کا یہ مارچ اور دھرنا ہوگا یا نہیں، اس وقت مولانا فضل الرحمان انتہائی مشکل میں پڑگئے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ برادراسلامی ملک جو ایک طویل عرصہ سے مولانافضل الرحمان کی فنڈنگ کررہاہے اور وہاں مولانا کووی وی آئی پی پروٹوکول بھی ملتاہے ،ا س کی طرف سے پیغام پہنچایاگیا ہے کہ عمران خان کی حکومت کیخلاف دھرنا نہ دیں۔ انتہائی باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پہلے ہی مشکلات میں گھر چکے ہیں کیونکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن بھی کھل کر ان کا ساتھ نہیں دے رہی اور عوامی نیشنل پارٹی ہی وہ واحد جماعت ہے جو اس وقت جے یوآئی اور مولانا فضل الرحمان کیساتھ کھڑی دکھائی دیتی ہے اور یہ بھی اعلان کیا ہے کہ مولانافضل الرحمان کی ممکنہ گرفتاری کے بعدوہ کمانڈسنبھالے گی ۔اس تمام تر صورتحال میں سینئر صحافی ، شاعراور تجزیہ نگار منصور آفاق کا خیال ہے کہ اب مولانا فضل الرحمان کوئی ایساراستہ تلاش کرنے کی کوشش کریں گے جس سے ان کی عزت بھی بچ جائے اور لاٹھی بھی بچ جائے، ایسے دوستوں کو ناراض کرنا  مولانا کے مستقبل کے لیے بہت خطرناک ہوسکتاہے ۔

مزید : قومی