برطانوی شاہی جوڑے کے شیڈول میں تبدیلی،کل چترال جائیں گے

برطانوی شاہی جوڑے کے شیڈول میں تبدیلی،کل چترال جائیں گے
برطانوی شاہی جوڑے کے شیڈول میں تبدیلی،کل چترال جائیں گے

  



اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی شاہی جوڑے کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی،شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کل چترال کادورہ کریں گے ،شاہی جوڑا 17 اکتوبرکولاہورکادورہ کرےگا

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے شاہی کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی، شاہی جوڑا کل چترال کا دورہ کرے گا جہاں وہ سیاحتی مقامات کے علاوہ ماحولیات کے حوالے منعقد کمیونٹی تقریب میں شریک ہونگے۔ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن 17اکتوبر کو لاہور کو دورہ کریں گے،دورہ لاہور پر ایچیسن کالج اور شوکت خانم ہسپتال بھی جائیں گے۔ 18 اکتوبر کوشاہی جوڑا فیصل مسجد جائے گا ،جس کے بعد نو ر خان ایئر بیس سے واپس روانہ ہو جائیں گے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد