شہزادہ ولیم نے سکول کے بچوں سے کیا بات چیت کی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

شہزادہ ولیم نے سکول کے بچوں سے کیا بات چیت کی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں
شہزادہ ولیم نے سکول کے بچوں سے کیا بات چیت کی ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی شاہی جوڑے نے وزیر اعظم ہاوس کے بعد ایف سیون میںموجودسکول کا دورہ کیا ہے اور طالب علموں میں گھل مل گئے۔

تفصیلات کے مطابق شہزادہ ولیم نے ایف سیون میں موجودسکول کے دورے کے دوران بچوں سے دلچسپ مکالمہ کیا ہے۔شہزادہ ولیم نے اپنے بچپن کے خوابوں کے بارے میں بچوں کو بتایا کہ میںاپنے بچپن میں اڑنا چاہتا تھا۔ ایک طالبہ نے شہزادے ولیم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کی والدہ کی بہت بڑی مداح ہوں۔طالبہ نے لیڈی ڈیانہ کو رول ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت اچھی اور عظیم عورت تھیں۔ جس پر شہزادہ ولیم نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسا ہے توآپ کی زرہ نوازی۔انہوں نے کہا کہ میں بھی اپنی والدہ کا فین ہوں۔میری والدہ 3 بار پاکستان آئیں۔میری والدہ جب پاکستان آئیں تب میں بہت چھوٹا تھا۔

مزید : قومی