ہانگ کانگ کی کمپنی کاپاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان ، شاندار خبر آ گئی

ہانگ کانگ کی کمپنی کاپاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان ، شاندار خبر آ گئی
ہانگ کانگ کی کمپنی کاپاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان ، شاندار خبر آ گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ہانگ کانگ کی ” ہوچی سن پورٹ ہولڈنگ“ کمپنی کے وفد نے وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں پاکستان میں 240 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان سے ہانگ کانگ کی پورٹ آپریٹنگ کمپنی کے وفد نے ملاقات کی ہے جس دوران وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد شریک تھے جبکہ اس موقع پر زلفی بخاری اور سفیر برائے بیرون ملک سرمایہ کاری علی جہانگیر صدیقی بھی موجود تھے ۔
اس میٹنگ کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے جس میں بتایا گیاہے کہ ہوچی سن پورٹ ہولڈنگ کمپنی نے پاکستان میں 240 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کر دیاہے ، کراچی پورٹ پر ٹرمینل کی استعداد میں اضافہ کیا جائے گا ، کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری کوایک ارب ڈالرتک لےجائے گی ، سرمایہ کاری سے 3 ہزارملازمتوں کے مواقع پیداہوں گے۔ اعلا میے میں کہا گیاہے کہ کمپنی نے پاکستانی معیشت کی ترقی کیلئے معاونت کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے ، کمپنی کراچی پورٹ کوایشیاکاتجارتی مرکزبنانے میں سہولت فراہم کرےگی۔
وزیراعظم عمران خان نے کمپنی کے پاکستانی معیشت کی ترقی سے متعلق عزم کا خیر مقدم کیا اورنے سرمایہ کاری،کاروبارمیں آسانی کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ عمران خان نے کہا کہ سرمایہ کاروں کوہرممکن مددفراہم کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -