سارو گنگولی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا صدر بننے کیلئے کاغذات جمع کرا دئیے

سارو گنگولی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا صدر بننے کیلئے کاغذات جمع کرا دئیے
سارو گنگولی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا صدر بننے کیلئے کاغذات جمع کرا دئیے

  



نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ساروگنگولی نے بھارتی کرکٹ بورڈ کا صدر بننے کیلئے کاغذات جمع کرا دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سارو گنگولی کی دنیا کے امیرترین بورڈ کا سربراہ بننے کی راہ بظاہر ہموار دکھائی دے رہی ہے جنہوں نے کاغذات جمع کرانے کے بعد کہا کہ ذمہ داری ملنے پر میری پوری توجہ مشکل وقت میں بی سی سی آئی کو آگے لے جانے پر مرکوز ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں بہتری اور کھلاڑیوں کی معاشی حالت مضبوط بنانے پر توجہ دی جائے گی جبکہ آئی سی سی سے زیادہ ریونیو کا حصول بھی میرے ایجنڈے میں شامل ہے۔

مزید : کھیل