آصف علی ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے مارنے والے تیسرے پاکستانی بن گئے، ایک اننگز میں کتنے چھکے مارے؟ جان کر آپ کی آنکھیں بھی کھلی کی کھلی رہ جائیں
فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز آصف علی ایک ٹی 20 اننگز میں 10 چھکے جڑنے والے تیسرے پاکستانی بیٹسمین بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں جاری قومی ٹورنامنٹ میں آصف علی نے ناردرن کی جانب سے 35 گیندوں پر 93کی اننگز کھیلی جس میں 10چھکے اور 4 چوکے شامل تھے،ان کی ٹیم نے سینٹرل پنجاب کے خلاف 6 وکٹوں کے نقصان پر 222رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، اس سے قبل کامران اکمل نے 2017ءمیں ایک اننگز میں 12چھکے مارے تھے جبکہ بلال آصف نے 2015ءمیں ایک اننگز کے دوران 10 چھکے لگائے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان ایک عرصہ سے کسی پاور ہٹر کی تلاش میں ہے اور آصف علی کو یہ خلاءپر کرنے کیلئے مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا تھا لیکن بیٹنگ آرڈر میں بار بار تبدیلی کی وجہ سے کارکردگی میں عدم تسلسل رہا اور وہ ٹیم کے اندر باہر ہوتے رہے۔