مصالحتی دورے جاری،وزیراعظم عمران سعودی عرب روانہ ہوگئے

مصالحتی دورے جاری،وزیراعظم عمران سعودی عرب روانہ ہوگئے
مصالحتی دورے جاری،وزیراعظم عمران سعودی عرب روانہ ہوگئے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران سعودی عرب کشیدگی کے تناظر میں وزیراعظم عمران خان کے مصالحتی دورے جاری ہیں، وزیراعظم سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ۔ وزیر اعظم دورے کے دوران سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دورہ ایران پر سعودی حکمرانوں کواعتماد میں لیں گے ۔

اس سے قبل وزیر اعظم اپنے دورہ ایران کے دوران خلیجی ممالک کو کسی بھی فوجی تنازع سے بچنے کیلئے زور دے چکے ہیں۔ دورہ ایران کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ خلیجی ممالک میں تمام فریقین بات چیت سے مسائل حل کریں۔ پاکستان سعودی ایران کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات سے مسائل حل کرنے میں سہولت کار کاکردار ادا کرنے کیلئے تیارہے ۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان، سعودی عرب اور ایران اسلامی دنیا کے تین اہم بھائی ہیں۔ پاکستان کے دونوں بھائیوں کے ساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ وزیراعظم کے دورے خطے میں امن و استحکام اور اتحاد کیلئے اہم پیش رفت ثابت ہونگے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی