حکومت یا وفاق کو کمزور کرنے والا کوئی بھی عمل مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا: پیر نور الحق قادری

حکومت یا وفاق کو کمزور کرنے والا کوئی بھی عمل مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا: ...
حکومت یا وفاق کو کمزور کرنے والا کوئی بھی عمل مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا: پیر نور الحق قادری

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وطن عزیز میں ترقی اور خوشحالی کیلئے اتحاد و یگانگت بہت ضروری ہے،موجودہ حالات میں تمام سیاسی مذہبی قیادت کو مل کر پاکستان کو درپیش چیلنجز کا سامنا کرنا ہو گا ،حکومت یا وفاق کو کمزور کرنے والا کوئی بھی عمل مسائل و مشکلات میں اضافے کا سبب بنے گا۔

جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی قائدین کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور ڈاکٹر پیر نور الحق قادری نے  کہا کہ جماعت اہلسنت پاکستان کی مذہبی اور سماجی خدمات قابل تحسین ہیں، جماعت نے ہمیشہ اتحاد و یگانگت کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کیا ۔مرکزی ناظم خدمت خلق نادر خاں ہجویری نے کہا کہ جماعت ملک بھر میں فلاحی خدمات سرانجام دے رہی ہے،گزشتہ ماہ کشمیر میں آنے والے ہولناک زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ پیر اکرم رضا نے کہا کہ کامیاب حج آپریشن اور حاجیوں کیلئے بہترین سہولتوں کی فراہمی اور شکایات کا ازالہ کیلئے  حکومت کے قابل قدر اقدامات خوش آئند ہیں۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد