نا اہل حکومت ڈینگی کنٹرول کرنہیں سکی،فضل الرحمن کے ایک لاکھ رضاکار وں کو کیسے کنٹرول کرے گی:پرویز ملک

نا اہل حکومت ڈینگی کنٹرول کرنہیں سکی،فضل الرحمن کے ایک لاکھ رضاکار وں کو ...
نا اہل حکومت ڈینگی کنٹرول کرنہیں سکی،فضل الرحمن کے ایک لاکھ رضاکار وں کو کیسے کنٹرول کرے گی:پرویز ملک

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر اور  رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ حکمران جماعت کے اعصاب پر مولانا فضل الرحمن اور اپوزیشن جماعتیں سوار ہیں،نا اہل حکومت ڈینگی کنٹرول کرنہیں سکی،فضل الرحمن کے ایک لاکھ رضاکار وں کو کنٹرول کیسے کرے گی۔

پارٹی آفس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے محمد پرویز ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگ ڈینگی سے مررہے ہیں اور حکمران اپوزیشن جماعتوں میں تفرقے بازی پھیلانے میں مصروف ہیں،عمران خان کے مثالی صوبے کے پی میں ڈینگی کے 5 ہزار مریض اور پنجاب میں 8ہزار سے تجاوز کرچکے ہیں،24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 131ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے اور ایک خاتون جاں بحق ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ انتقام خان تمام ادارو ں کو شر یف فیملی کیخلا ف استعما ل کررہے جو انہیں مہنگا پڑے گا،حکومت اپنے مخا لفین کو دبانے کیلئے تمام حر بے استعما ل کررہی ہے ، سلیکٹڈ کپتان نیازی کی بیساکھیاں کمزور ہونانا شروع ہوچکی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ شر یف فیملی پر مقد ما ت سے کچھ حا صل نہیں ہو ا البتہ قومی خزانہ سے جعلی کیسو ں پرار بو ں رو پے ضرور برباد ہو چکے ہیں،اس کا حساب کس نے دینا ہے؟۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور