”نو کریوں کے لیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں “وفاقی وزیر فواد چو دھری کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

”نو کریوں کے لیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں “وفاقی وزیر فواد چو دھری کا تہلکہ ...
”نو کریوں کے لیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں “وفاقی وزیر فواد چو دھری کا تہلکہ خیز بیان سامنے آگیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت 400محکمے ختم کر رہی ہے ،لوگوں کو نو کریوں کے لیے حکومت کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے ۔

اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات صحیح نہیں ہے کہ ہر شخص سرکاری نوکری کی طرف دیکھے ،یہاں اس بات پر زور ہے کہ حکومت نوکریاں فراہم کرے ،حکومت تو 400سو محکمے ختم کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر ہر شخص نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف دیکھنا شر وع کردے تو معیشت کا فریم ورک بیٹھ جائے ،دنیا میں حکومتیں سکڑ رہی ہیں،نوکریاں فراہم کرنا نجی سیکٹر کا کام ہے ۔فواد چودھری نے کہا کہ لوگوں کے ذہنوں میں ڈالنا ضروری ہے کہ نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف نہ دیکھیں ،یہ 70کی دہائی کی سوچ تھی کہ نوکریوں کے لیے حکومت کی طرف دیکھا جاتا تھا ۔

مزید : قومی /اہم خبریں