جاپان ہمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے کوشاں رہا ہے: چودھری پرویزالٰہی

جاپان ہمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے کوشاں رہا ہے: چودھری پرویزالٰہی
جاپان ہمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے کوشاں رہا ہے: چودھری پرویزالٰہی

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے جاپان کے پانچ رکنی وفد نے کلین انرجی کمپنی کے نائب صدر Mr. Fokaya Satoru کی سربراہی میں اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ میں سولر انرجی سسٹم لگائے جانے سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔ سپیکر نے مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کے رولز آف پروسیجر سے بھی آگاہ کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جاپان ہمیشہ پاکستان کی بہتری کیلئے کوشاں رہا ہے۔Mr. Fokaya Satoruنےکہا کہ ہم جاپان کیلئے پاکستانی عوام کی محبت اور خلوص کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ ملاقات میں چیمہ انٹرپرائزز کمپنی لمیٹڈ جاپان کے صدر نواز چیمہ، سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سیکرٹری کوارڈی نیشن رائے ممتاز حسین بابر اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھے۔ بعد ازاں وفد نے پنجاب اسمبلی کی نئی بلڈنگ کا دورہ بھی کیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور