400محکمے ختم ہونے کے بعد بیروزگار ہونیوالے کہاں سے کھانا کھائیں گے ؟ مریم اورنگزیب نے جگہ کی نشاندہی کردی

400محکمے ختم ہونے کے بعد بیروزگار ہونیوالے کہاں سے کھانا کھائیں گے ؟ مریم ...
400محکمے ختم ہونے کے بعد بیروزگار ہونیوالے کہاں سے کھانا کھائیں گے ؟ مریم اورنگزیب نے جگہ کی نشاندہی کردی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ فواد چوھری کی جانب سے چارسومحکمے ختم کرنے کا مقصد ملک میں ڈاکہ ڈالنا ہے، پو ری کابینہ کا نام ای سی ایل پر ڈال دینا چاہئے ، 20لاکھ لوگوں کو بیروزگارکردیا گیا ہے جولوگ بیروز گار ہورہے ہیں ، وہ عمران خان کے لنگر پر کھاناکھائیں گے ۔

دنیا نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر رد عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جن لوگوں نے ملک کے عوام کی خدمت کی تھی ، ان کو بند کردیا گیاہے،پہلے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا اور اب حکومت گیارہ ماہ گزرنے کے بعد ملک میں ڈاکہ ڈا ل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری کابینہ کا نام ای سی ایل پر ڈال دینا چاہئے ، 20لاکھ لوگوں کو بیروزگارکردیا گیا ہے جولوگ بیروز گار ہورہے ہیں ، وہ عمران خان کے لنگر پر کھاناکھائیں گے ۔ عوام بیروز گارہوگئے ہیں لیکن عمران خان کے دوستوں کونوکریاں مل گئی ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈینگی کے مریض 50ہزار ہوچکے ہیں لیکن کبھی کسی وزیر کی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ، غیر یقینی صورتحال اسی وقت ہی مسلط ہوگئی تھی جب یہ نا اہل حکومت مسلط ہوگئی تھی ۔پارلیمان کی آواز کو بند کردیا گیا ہے، آرڈیننس کے ذریعے حکومت چلائی جارہی ہے ۔ آج ڈاکٹرز اور اساتذہ احتجاج کررہے ہیں۔

مزید : قومی