مفت وائی فائی کی سہولت واپس لینے پر حسین نواز ’تڑپ‘ اٹھے

مفت وائی فائی کی سہولت واپس لینے پر حسین نواز ’تڑپ‘ اٹھے
مفت وائی فائی کی سہولت واپس لینے پر حسین نواز ’تڑپ‘ اٹھے

  



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے مفت وائی فائی کی سہولت واپس لینے پر پنجاب حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

حسین نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پنجاب میں عوام سے مفت وائی فائی کی سہولت واپس لینے سے کتنا پیسا بچے گا؟ سچ یہ ہے آپ کا گھناو¿نا مقصداس ملک کے عوام سے آگاہی چھیننا ہے تاکہ وہ اپنے حقوق اور آپ کی کرتوتوں کو سمجھ نہ سکیں۔ تاریخ گواہ ہے آمریت نے عوام کو تعلیم سے اسی لئے محروم رکھا کہ وہ اپنے حقوق کیلئے کھڑے نہ ہوں۔

خیال رہے کہ پنجاب بھر میں تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر شہباز شریف دور میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی گئی تھی جو موجودہ حکومت میں کافی حد تک ختم کردی گئی ہے۔ دوسری جانب کچھ روز پہلے ہی خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور میں مفت وائی فائی کی سہولت متعارف کرائی ہے۔

مزید : قومی /سیاست