حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ، فواد چودھری کے بیان پر کائرہ کا ردعمل

حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ، فواد چودھری کے بیان پر کائرہ کا ردعمل
حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیا ، فواد چودھری کے بیان پر کائرہ کا ردعمل

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ حکومت کا صل چہرہ عوام کے سامنے آگیاہے ، حکومتی نوکریاں نہیں دے سکتی اور نہ ہی حکومت کا ایسا کوئی ارادہ ہی ہے ۔

دنیا نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر ردعمل میں قمر زمان کائرہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی صحیح شکل قوم کے سامنے آگئی ہے ، حکومت نوکریاں نہیں دے سکتی تھی ۔ ان کی جانب سے ایک کروڑ نوکریاں دینے کی بات کرکے نجی سیکٹر کو بٹھا دیا گیا ۔

قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ یہ نوکریاں نہیں دے سکتے اور نہ ہی ان کا ارادہ ہے ،عوام سے ان کا روز گار چھینا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا اصل چہرہ عوام کے سامنے آگیاہے ۔

واضح ہے کہ اس سے قبل ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہا تھا نوکریوں کے لئے حکومت کی طرف نہ دیکھا جائے ، حکومت چارسومحکمے ختم کررہی ہے اور ساری دنیا میںحکومتیں چھوٹی ہوتی جارہی ہیں۔

مزید : قومی