ہر سال ورلڈکپ کرانے کے فیصلے پر بھارت نے کیا موقف اپنایا کہ آئی سی سی نے ’جھنڈی‘ دکھا دی

ہر سال ورلڈکپ کرانے کے فیصلے پر بھارت نے کیا موقف اپنایا کہ آئی سی سی نے ...
ہر سال ورلڈکپ کرانے کے فیصلے پر بھارت نے کیا موقف اپنایا کہ آئی سی سی نے ’جھنڈی‘ دکھا دی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہر سال ورلڈکپ کرانے کافیصلہ کیا تو بھارت نے اس فیصلے کیخلاف موقف اپنایا مگر آئی سی سی نے بھارتی ’دھمکی‘ کو ہوا میں اڑا دیا۔

تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹیو راہول جوہری نے ای میل کے ذریعے کونسل کے چیف ایگزیکٹیو مانو ساہنی کو خبردار کیا تھا کہ ہر سال ورلڈکپ کے منصوبے پر مختلف وجوہات کی بنا پر عمل نہیں کیا جا سکتا جبکہ بی سی سی آئی کے جلد ہی انتخابات ہونے والے ہیں، اور نئے حکام ہی اس حوالے سے اپنی رائے دیں گے۔

بھارتی میڈیا میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ کمیٹی آف ایڈمنسٹریٹرز کی جانب سے امیتابھ چوہدری پر آئی سی سی میں بی سی سی آئی کی نمائندگی پر پابندی عائد ہونے کے باوجود کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر نے انہیں دبئی بلایا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے کرکٹ کے کھیل سے زیادہ سے زیادہ پیسے کمانے کیلئے ہر سال ورلڈ کپ کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت 2023ءسے 8 سالوں میں 8 مینز ایونٹ، اتنے ہی ویمنز ایونٹ، 4 مینز انڈر 19 اور اتنے ہی ویمنز انڈر 19 ٹورنامنٹس کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید : کھیل