کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب بم دھماکہ ، اہلکار شہید ، 11زخمی ہوگئے

کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب بم دھماکہ ، اہلکار شہید ، 11زخمی ہوگئے
کوئٹہ میں پولیس وین کے قریب بم دھماکہ ، اہلکار شہید ، 11زخمی ہوگئے

  



کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر نادرا آفس کے پاس پولیس وین کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید 11 زخمی ہوگئے ، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

نجی نیوزچینل کے مطابق کوئٹہ میں ڈبل روڈ پر پولیس وین معمول کے گشت پر تھی کہ نادرا آفس کے قریب پہنچنے پر اچانک زوردار دھماکہ ہوگیا جس کی زد میں آایک اہلکار شہید اور 11زخمی ہوگئے ، زخمیوں میں5پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ۔ دھماکے سے متعدد گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ۔ دھماکے کہ فوراً بعد پولیس اور امداد ی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی ہونیوالوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لیکر ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں