بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی کھلی دھمکی دے دی

بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی کھلی دھمکی دے دی
بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے پاکستان کا پانی بند کرنے کی کھلی دھمکی دے دی

  



نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ہندوستانی وزیر اعظم نریندرا مودی نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے کے بعد پاکستان کا پانی بند کرنے کی کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے حصے کا جو پانی  ندیوں کے ذریعہ سرحد پارہا ہے اسے روک کر ہریانہ کے گھر گھر اور کسانوں کے کھیتوں تک پہنچایا جائے گا۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ہندوستانی وزیر اعظم وزیراعظم نریندر مودی نے رکھی دادری اسمبلی حلقہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی امیدوار  کی حمایت میں نکالی گئی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا کے حصہ کا جو پانی ندیوں کے ذریعے سرحد پار جا رہا ہے اسے روک دیں گے اور ہریانہ کے ہر گھر اور کھیتوں میں پانی مہیا کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے حق کا پانی گزشتہ 70برس تک پاکستان جاتا رہا ہے، اسے روک کر اب ہریانہ کے گھر گھر اور کھیت تک پہنچایا جائے گا اور حوالے سے ان کی حکومت نےکام شروع کردیا ہے،اس پانی پر ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی مرکزی حکومت نے چھوٹے کسانوں کو پنشن سے جوڑنے کا وعدہ کیا تھا اور اب ریاست میں پارٹی کی حکومت بنتے ہی یہ کام پورا کردیا جائے گا۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں