سکول میں 10 ویں اور 12 ویں کی طالبات چیخیں مارنے کے بعد بیہوش ہونے لگیں، ہسپتال پہنچایا گیا تو کیا معاملہ نکلا؟ ڈاکٹرز بھی پریشان

سکول میں 10 ویں اور 12 ویں کی طالبات چیخیں مارنے کے بعد بیہوش ہونے لگیں، ہسپتال ...
سکول میں 10 ویں اور 12 ویں کی طالبات چیخیں مارنے کے بعد بیہوش ہونے لگیں، ہسپتال پہنچایا گیا تو کیا معاملہ نکلا؟ ڈاکٹرز بھی پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیہرہ دھوں (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اترا کھنڈ کے ایک سکول میں اس وقت ہلچل مچ گئی جب 10 ویں اور 12 ویں کلاس کی طالبات چیخیں مارنے کے بعد بیہوش ہوگئیں۔
ریاست اترا کھنڈ کے شہر چمولی کے علاقے گھاٹ بلاک میں واقع ایک سکول میں انتہائی حیران کن واقعہ پیش آیا ۔ سکول کے ٹائم میں 10 ویں اور 12 ویں جماعت کی طالبات ایک کے بعد ایک کرکے بیہوش ہونے لگیں، لڑکیوں نے بیہوش ہونے سے پہلے چیخیں ماریں۔
بڑے پیمانے پر بیہوش ہونے والی لڑکیوں کو دیکھ کر سکول انتظامیہ کے ہاتھ پاﺅں پھول گئے اور انہوں نے فوری طور پر انہیں سی ایچ سی گھاٹ ہسپتال میں داخل کرایا۔ ڈاکٹرز نے ابتدائی طبی امداد کے بعد طالبات کی حالت کو تسلی بخش قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ لڑکیوں کی تین دن تک کاﺅنسلنگ کی جائے گی۔
ڈاکٹرز نے طالبات کے یوں اچانک بیہوش ہونے کو ’ماس ہسٹیریا‘ قرار دیا ہے جس کی مزید تحقیقات کیلئے ڈاکٹرز کی ایک ٹیم سکول کا دورہ کرے گی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -