تجزیہ کار ایاز امیر نے دگرگوں ہوتے ملکی حالات کی نشاندہی کردی

تجزیہ کار ایاز امیر نے دگرگوں ہوتے ملکی حالات کی نشاندہی کردی
تجزیہ کار ایاز امیر نے دگرگوں ہوتے ملکی حالات کی نشاندہی کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار ایاز امیر نے کہاہے کہ ہونا تو یہ چاہئے کہ پیسے کی ریل پیل ہواور نوکریاں پیدا ہوں لیکن یہاں حالات الٹے ہورہے ہیں، بازار مندے ہوگئے ہیں ، معیشت سکڑ گئی ہے اور نوکریا ں پیدانہیں ہورہی ہیں۔
دنیا نیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایاز امیر نے کہا کہ فواد چودھری کی بات کو بات کا بتنگڑ بنالیا جائیگا اور حکومت جو پہلے ہی مشکل میں اس کے مخالفین کو بات کرنے کا موقع مل جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی ہوم ورک نہیں تھا ، پہلے وزیر خزانہ اسد عمر بالکل ہی اندھیر ے میں ہاتھ پاﺅں مارتے رہے اوران کوسمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیا کرنا ہے ؟آئی ایم ایف کے پاس جاناہے یا نہیں جانا ہے ۔
ایاز امیر کا کہنا تھا کہ ہونا تویہ چاہئے کہ پیسے کی ریل پیل ہواور نوکریاں پیدا ہوں لیکن یہاں حالات الٹے ہورہے ہیں، بازار مندے ہوگئے ہیں ، معیشت سکڑ گئی ہے اور نوکریا ں پیدانہیں ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے ذہن میں عوام کونوکریاں دینے کیلئے کوئی راستہ نہیں تھا ۔