جنسی تسکین کے لئے استعمال ہونے والے کھلونے کے ذریعے ٹماٹر اُگانے کا انوکھا تجربہ

جنسی تسکین کے لئے استعمال ہونے والے کھلونے کے ذریعے ٹماٹر اُگانے کا انوکھا ...
جنسی تسکین کے لئے استعمال ہونے والے کھلونے کے ذریعے ٹماٹر اُگانے کا انوکھا تجربہ

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں گزشتہ دنوں کچن گارڈننگ کے متعلق ایک پروگرام ہو رہا تھا جس کے پینل میں شریک کرسٹین نامی خاتون ماہر نے اپنی نوجوانی کے دنوں میں سبزیاں اگانے کے لیے ایسا شرمناک حربہ استعمال کرنے کا انکشاف کیا کہ کسی کے گمان میں بھی نہ تھا۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق کرسٹین نے آر4پروگرام میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ ”جب میں نوعمر تھی اور یونیورسٹی میں پڑھتی تھی تب میں اپنے گھر کے لان میں اگے ٹماٹروں کے پودوں کی پولی نیشن کے لیے ’وائبریٹر‘ (جنسی کھلونا) استعمال کرتی تھی۔“

کرسٹین نے بتایا کہ ”میں ٹماٹروں کے پودوں پر وائبریٹرپھیرتی جس سے ان میں ارتعاش پیدا ہوتا اوراس سے پولنز کو سٹگما تک پہنچنے میں مدد ملتی اور نتیجتاً ٹماٹر کی پیداوار بہت اچھی ہوتی۔ میں نے نوعمری میں وائبریٹر کو استعمال کرتے ہوئے 32ہزار سے زائد ٹماٹر پیدا کیے۔ “ ناظرین کے ساتھ ساتھ پینل میں موجود دیگر لوگ بھی کرسٹین کی یہ بات سن کر دنگ رہ گئے۔ کیتھی کلوگسٹن نامی خاتون ماہر نے حیران ہوتے ہوئے کہا کہ ”مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ وائبریٹر اس مقصد کے لیے بھی استعمال ہو سکتا ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس