”آج بھارتی ٹیم بالکل ویسی ہے جیسی پاکستانی ٹیم۔۔۔“ شعیب اختر نے بہترین بات کہہ دی

”آج بھارتی ٹیم بالکل ویسی ہے جیسی پاکستانی ٹیم۔۔۔“ شعیب اختر نے بہترین بات ...
”آج بھارتی ٹیم بالکل ویسی ہے جیسی پاکستانی ٹیم۔۔۔“ شعیب اختر نے بہترین بات کہہ دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ باﺅلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم 90 کی دہائی میں جیسی تھی ویرات کوہلی کی قیادت میں بھارتی ٹیم آج ایسی ہی ہے۔ 90 کی دہائی میں جارحانہ کرکٹ پاکستانی ٹیم کا خاصہ تھی اور اس انداز کو ویرات کوہلی نے چرا کر اپنی ٹیم کو جارحانہ کھیل پیش کرنے کیلئے تیار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے اپنے بیان میں کہا کہ 90 کی دہائی میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی موج مستی بھی کرتے تھے اور کھیل سے لطف اندوز ہوتے تھے۔ یہ ٹیم جب میدان میں اترتی تھی تو اپنے جارحانہ انداز سے مخالف ٹیم کو تگنی کا ناچ نچاتی تھی اور آج یہ انداز بھارتی ٹیم میں نظر آتا ہے جس کے باعث بھارتی ٹیم ہر میدان میں کامیابی حاصل کررہی ہے۔ جبکہ پاکستانی ٹیم نے بھارت کی 90 کی دہائی کی دفاعی انداز میں کھیلنے والی ٹیم کا انداز اپنا لیا ہے جو کہ واقعی افسوسناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بزدلی پر مبنی کرکٹ نہیں چاہیے بلکہ ہمیں جرات آمیز اور بہادری پر مبنی کرکٹ کی ضرورت ہے۔ شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کی طرف سے ہر شکست کا ذمہ دار قسمت کو ٹھہرانے کے عمل کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان میں قسمت سے زیادہ محنت کا عمل دخل ہوتا ہے۔ ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے میں ذاتی طور پر چاہتا ہوں کہ پاکستانی ٹیم بھی ایسا ہی اچھا کھیل پیش کرے جیسا بھارتی ٹیم کررہی ہے۔
ہمیں ایسے بہادر لوگوں کی ضرورت ہے جو آج کے دور کے کھیل کو سمجھتے ہوں۔ میں اپنی بات نہیں کر رہا بلکہ میرے علاوہ پاکستان میں یونس خان، راشد لطیف، معین خان، محمد وسیم جیسے شاندار لوگ موجود ہیں جو پاکستانی کرکٹ کو بہت آگے لے کے جاسکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -