مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف سول سوسائٹی کی خواتین کا احتجاج،سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کی بہن اور بیٹی گرفتار

مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف سول سوسائٹی کی خواتین کا احتجاج،سابق کٹھ پتلی ...
مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف سول سوسائٹی کی خواتین کا احتجاج،سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کی بہن اور بیٹی گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مودی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میںدفعہ 370 ہٹائے جانے کے بعد 72 روز سے جاری کرفیو اور قابض بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود نہتے کشمیری ظلم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں،دوسری طرف قابض سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ وادی کے سابق بھارت نواز وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کی بہن ثریا اور نوجوان  بیٹی صفیہ کو مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر سے دفعہ 370 ہٹائے جانے کے خلاف سری نگر میں سول سوسائٹی کی خواتین نےسابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ فاروق عبد اللہ کی بہن ثریا اور بیٹی صفیہ  کی قیادت میں بڑی تعداد میں اکٹھے ہو کر زبردست احتجاج کیا ،احتجاجی مظاہرے میں شامل خواتین وادی میں جاری مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے کے لئے بازوؤں پر کالی پٹیاں باندھ کر  اور ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا کر شریک ہوئیں۔سری نگر کے لال چوک پر سیکیورٹی اداروں نے خواتین کو آگے بڑھنے سے روک دیا تاہم خواتین احتجاجی دھرنا دے کر بیٹھ گئیں جس پر سیکیورٹی فورسز نے ثریا اور صفیہ سمیت کئی خواتین کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ،اس موقع پر میڈیا نے ثریا بیگم اورصفیہ سےگفتگو کرنے کی کوشش کی تاہم فورسز نے صحافیوں کو سول سوسائٹی کی خواتین رہنماؤں سے گفتگو کرنے سے روک دیا اور کہا کہ میڈیا زیر حراست خواتین سے کسی قسم کی گفتگو سے گریز کرے۔دوسری طرف  بھارتی نجی ٹی وی چینل ’’این ڈی ٹی وی‘‘ کے مطابق 72 روز سے بند موبائل سروس کھولنے کے چند گھنٹوں بعد ہی وادی میں موبائل ایس ایم ایس سروس  بند کردی گئی ہے ۔