اسلام آباد کے سکول کی بچی کا شہزادہ ولیم سے دلچسپ مکالمہ سامنے آگیا

اسلام آباد کے سکول کی بچی کا شہزادہ ولیم سے دلچسپ مکالمہ سامنے آگیا
اسلام آباد کے سکول کی بچی کا شہزادہ ولیم سے دلچسپ مکالمہ سامنے آگیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کے تعلیمی ادارے کے دورے کے موقع پر طالبہ نے شہزادہ ولیم کے ساتھ دل کو چھولینے والا مکالمہ کیا۔برطانوی شاہی جوڑا پاکستان کے 5 روزہ دورے پرگزشتہ روز پہنچا تھا، آج گرلز سکول کے دورے کو برطانوی میڈیا نے کور کیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں گرلز سکول کے دورے کے دوران ایک طالبہ نے شہزادی ڈیانا سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔طالبہ نے شہزاد ہ ولیم سے گفتگو میں کہا کہ میں آپ کی والدہ لیڈی ڈیانا کی بہت بڑی مداح ہوں۔شہزادہ ولیم نے طالبہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بھی اپنی والدہ کا بہت بڑا پرستار ہوں۔

مزید : قومی