بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری،ایک ہی خاندان کے 3افراد شہید ، 3زخمی ہوگئے

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری،ایک ہی خاندان کے ...
بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری،ایک ہی خاندان کے 3افراد شہید ، 3زخمی ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ بار ی سے ایک ہی گھر کے تین افراد شہید،3زخمی ہوگئے ۔
نجی نیوز چینل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ارشد محمود نے بتایا کہ راولا کوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی ۔ ایک گھر پر گولہ گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3افراد شہید اور 3زخمی ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے سول آبادیوں کونشانہ بنایا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ فاشسٹ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنے اور کرفیو کے نفاذ کے بعد بھارتی فوج مسلسل ایل او سی پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کررہی ہے جس کی وجہ سے اب تک متعدد شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو متعدد بار دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا جا چکا ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -