13 چوکے، 3 چھکے اور 111 رنز۔۔۔ احمد شہزاد نے شاندار ریکارڈ قائم کر دیا

13 چوکے، 3 چھکے اور 111 رنز۔۔۔ احمد شہزاد نے شاندار ریکارڈ قائم کر دیا
13 چوکے، 3 چھکے اور 111 رنز۔۔۔ احمد شہزاد نے شاندار ریکارڈ قائم کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد نے نیشنل ٹی 20 کپ کے میچ میں دھواں دار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 63 گیندوں پر 13 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 111 رنز کی اننگز کھیل کر ٹی 20 کرکٹ میں 5 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔
احمد شہزاد کی سنچری کی بدولت سینٹرل پنجاب نے ناردرن کی جانب سے دیا گیا 222 رنز کا ہدف 20 ویں اوور میں حاصل کر کے 4 وکٹوں سے میچ جیت لیا اور یوں سب سے زیادہ ہدف حاصل کرنے کا ریکارڈ بنا دیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ لاہور ایگل کے پاس تھا جس نے 2005ءمیں سیالکوٹ سٹالینز کیخلاف 211 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔ آج کھیلے گئے میچ میں احمد شہزاد کے علاوہ سعد نسیم نے 20 گیندوں پر 29 رنز بنائے جبکہ فہیم اشرف نے 2 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 28 رنز کی اننگز کھیلی۔

مزید :

کھیل -