اگلے الیکشن میں آپ کس کو ووٹ دیں گے؟ ن لیگ کے 7 فیصد ووٹر پی ٹی آئی کے حامی ، حکمران جماعت کے کتنے لوگ ن لیگ کو ووٹ دیں گے؟ حیران کن سروے

اگلے الیکشن میں آپ کس کو ووٹ دیں گے؟ ن لیگ کے 7 فیصد ووٹر پی ٹی آئی کے حامی ، ...
اگلے الیکشن میں آپ کس کو ووٹ دیں گے؟ ن لیگ کے 7 فیصد ووٹر پی ٹی آئی کے حامی ، حکمران جماعت کے کتنے لوگ ن لیگ کو ووٹ دیں گے؟ حیران کن سروے

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) روشن پاکستان کی جانب سے کیے جانے والے تازہ سروے میں مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے 7 فیصد ووٹرز نے کہا ہے کہ وہ اگلے الیکشن میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔

روشن پاکستان نے 9 سے 13 اکتوبر کے دوران ملک بھر میں ایک سروے کیا جس میں 4319 لوگوں نے حصہ لیا۔ سروے میں ن لیگ کے ووٹرز سے سوال پوچھا گیا کہ اگلے الیکشن میں آپ کس جماعت کو ووٹ دیں گے؟ اس سوال کے جواب میں 91 فیصد ووٹرز نے کہا کہ وہ شیر کے نشان پر ہی مہر لگائیں گے جبکہ 7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کی ہامی بھری۔ ن لیگ کے صرف 2 فیصد ووٹرز نے کسی اور پارٹی کو ووٹ دینے کا عزم ظاہر کیا جبکہ ایک بھی ووٹر نے پیپلز پارٹی کیلئے پسندیدگی ظاہر نہیں کی۔

جب مذکورہ بالا سوال پی ٹی آئی کے ووٹرز سے پوچھا گیا تو یہاں اپنی قیادت سے مایوسی کا عالم زیادہ رہا۔ 2018 میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے 74 فیصد افراد نے کہا کہ وہ بلے پر ہی مہر لگائیں گے لیکن 26 فیصد ووٹر حکومت کی کارکردگی سے نالاں نظر آئے۔ 2018 میں پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے 19 فیصد ووٹرز نے کہا کہ وہ اگلے الیکشن میں ن لیگ کو ووٹ دیں گے جبکہ 4 فیصد نے پیپلز پارٹی اور 3 فیصد نے دیگر جماعتوں کیلئے پسندیدگی ظاہر کی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد