خیبر پختونخواہ حکومت نے جے یو آئی ف کے دھرنے کے خلاف بڑا اعلان کردیا ،صورتحال سنگین ہو گئی

خیبر پختونخواہ حکومت نے جے یو آئی ف کے دھرنے کے خلاف بڑا اعلان کردیا ،صورتحال ...
خیبر پختونخواہ حکومت نے جے یو آئی ف کے دھرنے کے خلاف بڑا اعلان کردیا ،صورتحال سنگین ہو گئی

  



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )خیبرپختونخوا حکومت نے جے یو آئی ف کے باوردی محافظ دستے کے خلاف کارروائی کا اعلان کردیا۔صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مسلح جتھے بنانا آئین پاکستان اور نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی ہے ، جمعیت علمائے اسلام کیخلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اگر مولانا کیا چاہتے ہیں ، آپ نے اگر احتجاج کرنا ہے تو کریں آپ کو کسی نے نہیں روکا ہے لیکن ایک جتھے کو لا کر خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ فوج اور پولیس کے علاوہ کوئی دوسری فورس نہیں ہو سکتی، جے یو آئی نے آرٹیکل 152کی خلاف ورزی کی ہے۔

مزید : قومی