جج کی بات عام بندے کیلئے ،پاکستان کی ایلیٹ کلاس پر ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا ، حسن نثار

جج کی بات عام بندے کیلئے ،پاکستان کی ایلیٹ کلاس پر ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا ، ...
جج کی بات عام بندے کیلئے ،پاکستان کی ایلیٹ کلاس پر ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا ، حسن نثار

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حسن نثار نے کہاہے کہ پاکستان کی ایلیٹ پر ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا ، پیپلز پارٹی کے حوالے سے جج کی بات عام بندے کیلئے ہے ۔

جیونیو ز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہاکہ نشاندہی تو نامعلوم کی ہوتی ہے ، احتساب عدالت کے جج نے پیپلز پارٹی کے حوالے سے کوئی نشاندہی نہیں کی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے حوالے سے یہ غلطی نہیں ہے ، پاکستان کی ایلیٹ پر ہاتھ نہیں ڈالا جاسکتا ، جج کی بات عام بندے کیلئے ہے ۔

حسن نثار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اشرافیہ خود کو ہر چیز سے بالاترسمجھتی ہے۔ یہ حد سے بڑھے ہوئے اعتماد کی نشانی ہے ، ان کو پتہ ہے کہ ہم تک نوبت نہیں آئے گی ۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد