مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار کیا ہوگا ؟ دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر)غلام مصطفی نے واضح کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل(ر)غلام مصطفی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے گی اور اگر ملک میں امن وامان کاخطرہ محسوس کیا تو روکے گی ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل(ر)غلام مصطفی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہے گی اور اگر ملک میں امن وامان کاخطرہ محسوس کیا تو روکے گی ۔ انہوں نے کہا جس طرح ایک سیاسی جماعت اپنے لوگوں کو یونیفارم پہنا کر پریڈ کررہی ہے ، اس طرح ایک سیاسی جماعت نہیں کرتی۔
لیفٹیننٹ جنرل(ر)غلام مصطفی کا کہنا تھا کہ جہاں تک حکومت کاتعلق ہے تواس میں حکومت کی نا اہلی ثابت ہوتی ہے ، حکومت کی پالیسیاں غلط تو ہوسکتی ہیں لیکن پالیسیاں سامنے تو آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کواپنا ماضی بھی یاد رکھنا چاہئے ، یہ جوکہا جارہاہے کہ کشمیر بیچ دیا گیا تو کشمیر کس نے بیچا ہے ۔ کیا یہ ٹرمپ نے لکھ کردیا ہے ؟