کچھ دنوں میں وزیر صحت کا نمبر لگنے والا ہے ، محسن رانجھا کادعویٰ

کچھ دنوں میں وزیر صحت کا نمبر لگنے والا ہے ، محسن رانجھا کادعویٰ
کچھ دنوں میں وزیر صحت کا نمبر لگنے والا ہے ، محسن رانجھا کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا نے کہا ہے کہ کچھ دنوں میں وزیر صحت کا نمبر لگنے والا ہے ، زلفی بخاری جوقومی اثاثہ بن گیا ہے ، اس کے حوالے سے نیب خاموش ہے ۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محسن رانجھا نے کہاکہ چوروں کی فہرست دیکھی جائے تو چالیس کے چالیس چور عمران خان کی کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں ، کچھ دنوں میں وزیر صحت کا نمبر لگنے والا ہے ، زلفی بخاری جوقومی اثاثہ بن گیا ہے ، اس کے حوالے سے نیب خاموش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک کی صحت اجازت نہیں دیتی لیکن وہ کھانے پینے میں پوری مہارت رکھتے ہیں، علی زیدی کو اٹھا کردیکھ لیں ،یہ لوگ نہیں بچیں گے ۔
محسن رانجھا کا کہنا تھا کہ ہمیں کرپشن کی سزا نہیں مل رہی بلکہ ہم کو آئین اور قانون کی بالادستی چاہنے کی سزا مل رہی ہے اور ہم ووٹ کی عزت چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں ایک سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئر مین کی یہ اوقات نہیں رہ گئی کہ وہ ایک سیکرٹری کو بلا سکے ، الیکشن کمیشن میں حکومت نے ڈنڈی مار کر دوممبر لگانے کی کوشش کی ہے کیونکہ وہاں غیر ملکی فنڈنگ کیس لگا ہوا جس سے ان کا اصل چہرہ سامنے آنے کا خطرہ ہے ۔

مزید :

قومی -